single photo

‘مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں عالمی نمبر 1 پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی کا مطالبہ کردیا . آسٹریلیا نے جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو باآسانی 10وکٹوں سے مات دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی تھی .

ضرور پڑھیں: ”مکی آرتھر ہمارے کوچ بنے ہیں اور ان کیساتھ کام کر کے پاکستانی ٹیم کو۔۔۔“ سری لنکن کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ مکی آرتھر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

رواں سال لگاتار چوتھی ٹی20 سیریز خصوصاً نئی ٹیم منیجمنٹ کی زیر نگرانی لگاتار دوسری سیریز ہارنے پر شائقین کرکٹ نے خوب برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خصوصاً مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعہ کو مصباح الحق کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ فائیو ٹرینڈز میں رہا. مداحوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آخری ٹی20 میں 61 ڈاٹ گیندیں کھیلنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے 2سال میں ٹیم کو نمبر ون بنایا جبکہ مصباح نے 6میچوں میں ساری محنت برباد کردی.

Can u imagin 61 Dott Balls 🎾 in T20, such a bloody hell situation.

It took Sarfraz ahmed 2 years to make this team a World Class team🥇🏆, Misbah just took 6 matches to destroy all his efforts 🙄 #PAKvsAUS #MisbahulHaq #sarfrazahmed pic.twitter.com/y8rYgpDr5I

— Syed Muhammad Asim (@Syed_Asim_Sami) November 8, 2019

اسی طرح ایک مداح نے مصباح الحق کا دوسرا نام ہی 'Destroyer' رکھ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ نمبر ون ٹیم کو کس طرح سیریز ہروائی جاتی ہے، مصباح الحق سے سیکھا جائے.

Thank you soo much #MisbahulHaq for destroying the best combination of No.1 t20I team
So policy was not to select Malik nd Hafeez lekin ye #Fakhar or #AsifAli kis khaet ki moolia hain pic.twitter.com/b2DZ3jbz5h

— Cric Bazar (@theCricBazar) November 8, 2019

شائقین نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی جوڑی پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچائے گی، ساتھ ہی انہوں نے مصباح الحق کے دوہرے عہدوں پر بھی تنقید کی اور پی سی بی سےمصباح الحق کو ہٹانے اور سرفراز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا.

No more No.1 in T20i We miss you #Sarfaraz please come back before it’s too late ✌🏻 @SarfarazA_54 ❤️ pic.twitter.com/acjcbOGE0D

— Syed Hamza (@OyeeeHamzaa) November 8, 2019

ایک کرکٹ فین نے لکھا کہ اب پی سی بی کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان ٹیم ہی نمبرون نہیں بلکہ سرفراز احمد کپتان نمبر ون تھا.

جب ٹیم کو مکی آرتھر اور کپتان نے مصنوعی طورپر نمبر 1 رکھا ہوا تھا. pic.twitter.com/7DqNULfPoQ

— Greenistan (@Greenistan92) November 5, 2019

ایک کرکٹ فین نے لکھا کہ اب پی سی بی کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان ٹیم ہی نمبرون نہیں بلکہ سرفراز احمد کپتان نمبر ون تھا.

جب ٹیم کو مکی آرتھر اور کپتان نے مصنوعی طورپر نمبر 1 رکھا ہوا تھا. pic.twitter.com/7DqNULfPoQ

— Greenistan (@Greenistan92) November 5, 2019

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھی موقع کی مناسب سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا. حمزہ جنید نامی صارف نے لکھا کہ ہیڈ کوچ مصباح باؤئنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی ناقص تیاری پر بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح سے ناراض ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر مصباح کو بہتر کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہیے تھا.

"#Misbah the head coach is unhappy with #Misbah the batting consultant for lack of preparation of batsmen on bouncy tracks. #Misbah the batting consultant says that #Misbah the chief selector should pick better players"@TheRealPCB to investigate which #MisbahulHaq is right.

— Hamza Junaid (@hamza_junaid1) November 8, 2019

انہوں نے آخر میں لکھا کہ پی سی بی کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ کونسا مصباح ٹھیک ہے. دوسری جانب ایک اور برہم صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اب بس یہی رہ گیا ہے کہ مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا کپتان اور پھر پی سی بی کا ڈائریکٹر بنا دیا جائے، اس طرح وہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں ہوں گے اور ان کی اپنی سلیکشن پالیسیاں ہوں گی.

#AUSvsPAK the only thing left now is to make #MisbahulHaq the captain of pakistan team and then the director of @TheRealPCB that ways he would not be answerable to anybody and he can have his own selection policies.

— ashish singh rajput (@singhlive2win) November 8, 2019

جہاں ایک طرف اکثر صارفین مصباح اور نئی ٹیم مینجمنٹ پر برہم اور سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں کچھ نے مصباح کی بھی حمایت میں آواز بلند کی.

What previous management did was insane. They didn't created a pool to choose players. What r we going to do now? Select @MHafeez22 and @realshoaibmalik again? Its better to loss with new players rather with tried players. I support #MisbahulHaq #PAKvsAUS

— Hamza Haroon (@hamxa2811) November 8, 2019

حمزہ ہارون نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سابق ٹیم منیجمنٹ نے تباہ کن غلطیاں کیں، انہوں نے ایسے کھلاڑیوں کا پول کیوں نہیں بنایا کہ جس میں سے کھلاڑیوں کو چنا جاسکے، اب ہم کیا کریں گے؟ کیا اب ہم دوبارہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو منتخب کریں گے؟ آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانے کے بجائے نئے کھلاڑیوں سے ہارنا بہتر ہے، میں مصباح الحق کی حمایت کرتا ہوں.

..

ضرور پڑھیں: ”اسد شفیق کو دیکھ کر آج بہت خوشی ہوئی کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر خاموش نہ رہ سکے

Top