single photo

رانا ثنا اللہ کو پیش کرنے والی اے این ایف ٹیم پر حملہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رانا ثنا اللہ کو پیش کرنے والی اے این ایف ٹیم پر حملہ ، افسوناک خبر . .

. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کیس میں پیش ہونے والی اے این ایف ٹیم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی اے این ایف ٹیم کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے،للا انٹرچینج کے قریب پیچھے سے آنے والی سفید کار نے اے این ایف گاڑی کو ٹکر ماری.گاڑی کی ٹکر سے اے این ایف کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا. حادثے کا شکار ہونے والے اے این ایف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے.جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کا بھی یہ موقف ہے کہ یہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں ہے بلکہ ہماری گاڑی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اٹیک کیا گیا ہے.اس حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے.ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں موجود افراد کی شناخت نہیں ہو سکی.

..

Top