بھارتی سرکاری محکمے کے اہلکار ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے

      نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خستہ حال عمارت کے گرنے کے ڈر سے محکمہ پاور ڈویژن کے ملازمین دفتر میں ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے . یہ حیران کن واقعہ اس لئے پیش آیا کہ محکمے کی عمارت خستہ حال ہے جس کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے، اسی لئے منتظمین نے کاؤنٹر پر بیٹھنے والے تمام ملازمین کو ہیلمٹ پہن کر دفتری امور انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں محفوظ رہ سکیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

..


Top