single photo

عید میلادالنبیؐ کل منائی جائیگی گلیاں بازار سج گئے ، عمارتوں پر لائٹنگ

لاہور (قدرت روزنامہ)نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کل 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ،

سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺ کی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو موضوع بنایا جائے گا . جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے

جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے .

لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں شرکا سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے .جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے .

..

Top