single photo

‘مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا’

(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں عالمی نمبر 1 پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی کا مطالبہ کردیا . آسٹریلیا نے جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو باآسانی 10وکٹوں سے مات دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی تھی .

رواں سال لگاتار چوتھی ٹی20 سیریز خصوصاً نئی ٹیم منیجمنٹ کی زیر نگرانی لگاتار دوسری سیریز ہارنے پر شائقین کرکٹ نے خوب برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خصوصاً مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعہ کو مصباح الحق کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ فائیو ٹرینڈز میں رہا. مداحوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آخری ٹی20 میں 61 ڈاٹ گیندیں کھیلنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے 2سال میں ٹیم کو نمبر ون بنایا جبکہ مصباح نے 6میچوں میں ساری محنت برباد کردیشائقین نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی جوڑی پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچائے گی، ساتھ ہی انہوں نے مصباح الحق کے دوہرے عہدوں پر بھی تنقید کی اور پی سی بی سےمصباح الحق کو ہٹانے اور سرفراز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا. ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھی موقع کی مناسب سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا. حمزہ جنید نامی صارف نے لکھا کہ ہیڈ کوچ مصباح باؤئنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی ناقص تیاری پر بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح سے ناراض ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر مصباح کو بہتر کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہیے تھا

..

Top