single photo

بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ رہا ,ہم چاہیں یا نہ چاہیں جنگ ہوگی :صدر آزاد کشمیر

کراچی (قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ رہا ہے ، ہم چاہیں یا نہ چاہیں جنگ ہوگی اور ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے . جنگ کی صورت میں لاکھوں جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے .

ضرور پڑھیں: بانی ایم کیو ایم نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا

اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا . حساس ایشو پر سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے . مقبوضہ کشمیر میں 96 دن کے دوران ظلم و جبر کی انتہا کردی گئی ہے .لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں .

مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے .بھارت کی جانب سے 5 اگست کو لیا گیا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے .بھارت کشمیر کے دونوں حصوں میں کھلے عام دہشت گردی کر رہا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں کراچی کونسل آف فارن افیئرز(کے سی ایف آر) کے سیمینارسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.سیمینار سے چیئرمین کے سی ایف آر اکرام سہگل، سینئر وائس چیئرمین مصطفی کمال قاضی اور جنرل سیکرٹری کموڈور ریٹائرڈ سدید ملک ودیگر نے بھی خطاب کیا.سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ماں باپ اپنے بچوں کے دیدار کو ترس رہے ہیں.رات گئے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور خواتین کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے ،

اس کے باوجود وہاں ہر شخص کی زبان پر صرف آزادی کے نعرے ہیں .صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کشمیریوں کے حق کی نمائندگی کرتا ہے . بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے نقشے کو ازخود تبدیل کیا جو اقوام متحدہ کے قانون کے خلاف ورزی کی ہے .اکرام سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار مسعود خان کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اب عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے ، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے .

..

ضرور پڑھیں: بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل ۔۔۔۔ عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔۔۔ بڑا اعلان کر دیا

Top