single photo

”مودی صاحب میں آپ کو منا بھائی والی جھپی بھیج رہا ہوں کیونکہ ۔۔“کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ نے نریندر مودی کیلئے پیغام جاری کر دیا

کرتار پور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کا افتتاح کرنے کیلئے گورد وارہ صاحب پہنچ گئے ہیں جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ببر شیر قرار دیا . تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاںصاحب میں مودی صاحب کو بھی مبارک دے رہاہوں ، پھر نہ کہنا ، چاہے میری سیاسی لڑائی ہو یا میری زندگی گاندھی کے اہل خانہ کے نام ہو لیکن جو آپ نے یہ کام کیاہے میں مودی صاحب آپ کو منا بھائی ایم بی بی ایس والی جھپی بھیج رہاہوں ، مودی صاحب جھپی لے لو ، میں جھپی ڈالنے کیلئے تیارہوں ،

مجھے بلاﺅ گے تو میں زور دار جھپی ڈالوں گا ، یہاں پارٹیاں نہیں دیکھنی بلکہ بابے کو دیکھناہے جس نے اونچ نیچ نہیں دیکھنی .

ضرور پڑھیں: عشق کا بخار چڑھائے کرتار پور راہداری سے گزر کر پاکستان آنے والی معمولی صورت کی شادی شدہ لڑکی کی اصلیت ۔۔۔۔ پاک فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر نے اداروں اور قوم کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

نوجوت سنگھ سدھو کا کہناتھا کہ سکھوں کی آواز کسی نے نہیں سنی بلکہ صرف وزیراعظم عمران خان نے سنی ، عمران خان کے احسان کو کوئی نہیں مٹا سکتا ، یہ پہلا وزیراعظم ہے جو کہ ببر شیر ہے جس نے نفع نقصان نہیں دیکھا . انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان دلوں پر راج کرتے ہیں ، عمران خان کی خاطر میں دل کا نذرانہ لے کر آیاہوں ، سکندر نے ڈرا کر دنیا جیتی

لیکن عمران خان دل دے کر دنیا جیتی ہے ، کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں تو تاریخ بنایا کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے قائدین دیکھے لیکن ان کے دل چڑی جتنے تھے لیکن عمران خان کا دل سمندر جیساہے .

..

ضرور پڑھیں: اصلی ہیرو۔۔۔!!! کرتار پور راہداری کراس کرتے ہوئے جب سنی دیول کا سامنا میانوالی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شیر ’ آصف نیازی’ سے ہوا تو پھر کیا واقعہ پیش آیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Top