single photo

گرونانک کا پیغام امن ہے،کاش یہ محبت کا پیغام کشمیر کی وادی تک پہنچ جائے، شاہ محمود قریشی

نارووال (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ گرونانک کا پیغام امن ہے،کاش یہ محبت کا پیغام کشمیر کی وادی تک پہنچ جائے اور وہاں کی عوام کو بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے . تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہداری تقریب کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مذہبی پاکستان میں ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ دیکھ رہی ہے، آج دنیا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے،عمران خان نے عاجزی ، انکساری، اور اللہ کی خوشنودی کیلئے قدم اٹھایا ہے، کرتاپور صاحب کے دروازے پوری دنیا کی سکھ کمیونٹی کیلئے کھول دیئے ہیں،پاکستانی کی محبت کا عملی مظاہرہ آپ کو نظر آ ئے گا،بابا گرونانک کا پیغام امن تھا،آج ہم نے دیکھنا ہے خطے میں امن کو خطرہ کہاں سے لاحق ہے،نفرت کی فصل کون بو رہا ہے، بابا گرونانک نے عوام کی خدمت کو ترجیح دی اور آ ج سکھ کمیونٹی پوری دنیا میں پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا رہا ہے،صوفیا کا پیغام امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے،کاش یہ محبت کا پیغام کشمیر کی وادی تک پہنچ جائے اور وہاں کی عوام کو بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے .

ضرور پڑھیں: جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان شدیدجھڑپ۔۔۔وزیراعظم عمران خان دونوں کو آج کس طرح مناتے رہے ؟حریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو راہداریوں پر کام ہو رہا ہے، معاشی راہداری کیلئے سی پیک جبکہ محبت کی راہداری کیلئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا گیا ہے،آج ہمیں اپنے گریبانوں میں دیکھنا ہو گا،اکیسیوں صدی ایشیا کی صدی کہلاتی ہے اب دیکھنا ہے کہ ہمیں کیا ملتا ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا اور انہوں نے اسے پورا کیا ہے.کشمیری انصاف کے منتظر ہیں ، انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر کو مل کر حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ کرتاپور راہداری دنیا کا سب سے بڑا گردوارا بن چکا ہے، عمران خان نے 400مندوروں پر کام کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے،

پاکستان میں تمام اقلیتوں کوآزادی حاصل ہے،یہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ویژن ہے ، نریندر ی مودی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کاوش پر شکریہ ادا کیا لیکن کیا نریندر موسی وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر سے کرفیو ہٹا کر شکریہ کا موقع دے سکتے ہیں،وزیر اعظم نریندر مودی سری نگر کی جامع مسجد کشمیریوں کیلئے کھول دیں تاکہ وہ آزادی سے نماز پڑھ سکیں ،برلن کی دیوار گر سکتی اور سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری کھل سکتی ہے،لائن آف کنٹرول کی حد بندی بھی ختم ہو سکتی ہے اور حق خود ارادیت کو حاصل کیا جا سکتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ’’مہربانی کریں، ہمیں اس عذاب سے نکالیے ۔۔۔‘‘شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، کیا اپیل کر ڈالی ؟ جانیے

Top