CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کرتارپور راہداری کی تکمیل پر عمران خان کے شکرگزار

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری کی تعمیر پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اس راہداری کی تعمیر سے گردوارا دربار صاحب کی زیارت آسان ہوجائے گی جسے مقررہ مدت میں تعمیر کرنے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں . پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے لیے بھارت کے جذبات کو سمجھا اسے عزت دی اور اسی جذبات کے تحت اقدمات اٹھائے .

ضرور پڑھیں: کرونا کو شکست دینے کیلئے بھارتی وزیراعظم نے رات 9 بجے 9 منٹ کیلئے عوام سے حیران کن اپیل کر دی

بابا کرونانک کی 55ویں سالگرہ سے قبل مشترکہ چیک پوسٹس، کرتار پور صاحب راہداری کی تکمیل ہونا سب کے دوہری خوشی کا باعث ہے.بھارتی ٹی وی کے مطابق کرتار پور راہداری کے بھارتی حصے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

اپنے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس راہداری کی تعمیر سے گردوارا دربار صاحب کی زیارت آسان ہوجائے گی جسے مقررہ مدت میں تعمیر کرنے والے ہر فرد کا شکر یہ ادا کرتا ہوں. بھارتی وزیراعظم نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نیازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کرتار پور راہداری کے لیے بھارت کے جذبات کو سمجھا اسے عزت دی اور اسی جذبات کے تحت اقدمات اٹھائے.

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی طرف کی راہداری اتنی قلیل مدت میں تیزی سے مکمل کرنے پر اس کام میں حصہ لینے والے ہر شخص کا شکر ادا کیا.ان کا کہنا تھا کہ بابا کرونانک کی 55ویں سالگرہ سے قبل مشترکہ چیک پوسٹس، کرتار پور صاحب راہداری کی تکمیل ہونا سب کے دوہری خوشی کا باعث ہے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان قائداعظم کی طرح بہت تیز ہے ،پچھلے دوسالو ں میں بھارت کن بڑے مسائل سے دو چار ہے ؟ بھارتی وزیراعظم نے بڑا اعتراف کر لیا


Top