single photo

بریکنگ نیوز: جس دن بھارت میں ہماری حکومت آ گئی خان صاحب وعدہ کرتا ہوں میں اس کے بدلے۔۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گرونانک راہداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نوجوت سنگھ سدھو آتے ہی چھا گے . بابا گرونانک راہداری کی تقریب میں آئے نوجوت سنگھ سندھو نےاپنی اور سات کروڑ سکھوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا .

انہوں نے کہا ہر بندہ نفا نقصان دیکھتا رہا لیکن عمران خان نے کچھ نہیں دیکھا اور ہمارے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا. ہم اس کے بدلے خان صاحب اپنا سب کچھ دینے کو تیار ہیں. ہماری جب بھی حکومت آئے گی ہم آپ کے ساتھ تجارت کریں گے ہم سارے وہ کام کریں گے جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا امن قائم ہو گا دنیا میں جس کی مثال نہیں ملتی.ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جھپی آج رنگ لے آئی .کل کی جھپی نے آج مجھے اور سکھوں کی تمام نسلوں کو اپنے بابا سے ملوا دیا جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے کرتارپورراہداری کھول کر امن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا دیا .بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھیدرخواست ہے کہ وہ بھی سری نگرمیں مسلمانوں کے لیے مساجد کو کھول دے اور کشمیروں کو نماز پڑھنے کی اجازت دے دی جائے. انہوں نے مزید کہا میں آج یہاں آنے والے ہر فر کو جی آیاں نوں کہتا ہوں، مجھے آج کا دن تاریخی دن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے ، ہم پوری دنیا میں مقیم سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہیں، خطے میں نئی تاریخ رقم کی گئی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر جاتا ہے کیونکہ آپ نے اللہ کی واحد نیت پر ایمان رکھتے ہوئے مذہبی رواداری کی ایک مثال قائم کر دی گئی ہے، دنیا کی سکھ برداری کو دعوت دی جاتی ہے کیونکہ آج کرتارپور صاحب کے سکھوں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں، یہاں آ کر آپ کو پاکستانیوں کی محبت کا عملی نعرہ سب کو نظر آئے گا، بابا گرونانک نے ہمیشہ امن کی بات کی، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خطے میں اگر امن کو خطرہ ہے تو کہاں سے ہے؟ بابا گرونناک نے ہمیشہ محبت کے بیج بوئے، آج ہمیں سوچنا ہہے کہ برصغیر میں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے، نفرت کی فصل کا ذمہ دار کون ہے

..

Top