’کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تمغہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا . اداکارہ مہوش حیات نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کرتارپور راہداری کے افتتاح کو سراہا .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں چند دنوں میں کرونا کیسز میں حیرت انگیز کمی،پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

مہوش حیات ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانیوں کی کشادہ دلی ہونے کی نشانی ہے‘.

کرتارپور راہداری افتتاح کے موقع پر اداکارہ نے مزید لکھا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں. آخر میں اداکارہ نے کرتارپور 2 خالصتان 2020 کو ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام پھر میدان میں آگئیں، اس دفعہ کیا پیغام جاری کر دیا؟ پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا


Top