single photo

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے کے پیچھے کون سی شخصیت آڑے آگئی،نام پتہ چل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ہفتہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکل سکا . ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا .

ضرور پڑھیں: دراصل وزیراعظم عمران خان نے خود نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت کیسے دی؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اصل بات بتادی

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے تاہم چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی.ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا سند عدم اعتراض (این او سی) ضروری تقاضا ہے.خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے.نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا.ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے.ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے.

..

ضرور پڑھیں: نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر دوست ملک چین بھی میدان میں آگیا، اعلان کردیا

Top