single photo

اہم ترین ملک میں پاکستانی سفارتکاروں کا ہراساں کرنے کا سلسلہ چل پڑا ۔۔۔ وجہ کیا ہے ؟ تشویشناک انکشاف

کابل (قدرت روزنامہ) کابل میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کی پاکستانی سفارت خانے کی گاڑیوں کو ٹکر ، سامنے والے بمپر ٹوٹ گئے ، افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ 8روز سے جاری ہے . نجی نیوز چینل کے مطابق افغا ن سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کا پیچھا کرکے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں پاکستان سفارتخانے کی گاڑیوں سے ٹکرا دیں .

افغان سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کی ٹکر سے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کے سامنے والے بمپر ٹوٹ گئے . افغان سکیورٹی اہلکاروں نے جان بوجھ کر پاکستانی سفارتخانے کی گاڑیوں کونشانہ بنایا . کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ 8روز سے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایک بار افغان سفیر کودفتر خارجہ بلا کر احتجاج بھی کیا جا چکا .

..

Top