اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کرتاپور راہدری کا افتتاح کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے . اسی حوالے سے اب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے .
ضرور پڑھیں: بابری مسجد فیصلے کے ذریعے سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،پاکستان کا شدید ردعمل
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے.
اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا. اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا. دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی.
یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے. اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا. اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا. دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 8, 2019
ایک اور ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 5اکست کومقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد بابری مسجد کے فیصلے سے دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند بھارت کا اصلی بدصورت چہرہ دیکھا ہے.جب کہ دوسری طرف پاکستان دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے سکھوں کے لیے کرتاپور راہدری کھول رہا ہے.
World has yet again seen true ugly face of extremist India. Today through verdict on Babri Mosque after illegal action for paper status of IOJ&K on 5 Aug 19.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 9, 2019
On the other hand Pakistan today respecting other religion has opened #KartarpurCorridor for Nanak Seweks.#UglyIndia
.واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے کیس کا فیصلے میں مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے. سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین فراہم کی جائے.
فیصلہ آنے سے سے قبل ایودھیا اور پورے ملک میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ایودھیا میں متنازع مقام سمیت اہم عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کئی مقامات پر انسداد دہشت گردی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں. ایودھیا میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات سے دور رہیں.
..ضرور پڑھیں: بادشاہی مسجد کا نام تبدیل کرنے ‘بابری مسجد ‘رکھنے کا مشورہ