single photo

انصاف دینے والوں نے سالوں پرانے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا،بابری مسجد کیس پر نریندر مودی کا ردعمل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ انصاف دینے والوں نے سالوں پرانے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا،بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کافیصلہ متعددوجوہات کی بناپر اہم ہے . تفصیلات کے مطابق بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پرانڈین وزیراعظم نریندرا مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف دینے والوں نے سالوں پرانے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا، بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کافیصلہ متعددوجوہات کی بناپر اہم ہے،ہرفریق کواپنے دلائل پیش کرنے کے لئے کافی وقت اور موقع دیا گیا،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی عمل میں عام آدمی کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی .

ضرور پڑھیں: بابری مسجد کیس فیصلہ۔۔۔ بھارتی سپریم کورٹ سے ایک بار پھر بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے.بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی.

..

ضرور پڑھیں: بابری مسجد کیس، آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ایک مرتبہ پھرمیدان میں آگیا، اپنا فیصلہ سنا دیا

Top