CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

14885

  • Deaths
    327
  • Sindh
    5291
  • Punjab
    5827
  • Balochistan
    915
  • KP
    2160
  • Islamabad
    297
  • GB
    330
  • AJK
    65

بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے دن ہی سنانا سکھ برادی کے خلاف ایک سازش ہے، شاہ محمود

      اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس پر سنائے جانے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادی کی خوشیاں چھین لی ہیں . اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے دن ہی سنانا سکھ برادی کے خلاف ایک سازش ہے .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بی جے پی نفرت کے بیج بو رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ نےطویل مدت بعد آج ہی کے دن فیصلہ کیوں سنایا، یہ سوچنےکی بات ہے.انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس دن یہ فیصلہ سنانے کی کیا وجہ ہے؟شاہ محمود نے کہا کہ میں نے فیصلے کی تفصیلات نہیں دیکھی ہیں ، دفتر خارجہ فیصلے کی تفصیلات پڑھنے کےبعد باقاعدہ رد عمل دے گا.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ پر بےپناہ دباؤ تھا.انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کےدن فیصلہ سنانے کا کیا مقصد ہے؟ بھارت کے مسلمان پہلے ہی دباؤ میں تھے .شاہ محمود نے کہا کہ بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کےبعد بھارت میں مسلمانوں پر مزید دباؤ بڑھے گا.

..


Top