single photo

نواز شریف کی طبیعت مزید ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد18ہزار رہ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل کے مطابق نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جبکہ خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 18 ہزار رہ گئی ہے،،طبی ماہرین نے نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمولینس پر لیجانے کا مشورہ دیا ہے . نجی ٹی وی چینل سٹی 42نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے

،سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس مسلسل کم ہو رہے ہیں، جبکہ پلیٹ لیٹس کی مجموعی تعداد18ہزارہے،

طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کے مزید علاج کیلئے فوری طور پر بیرون ملک منتقل کیا جانا چاہیے،بیرون ملک منتقلی سے قبل میڈیکل کور کا ہنگامی اجلاس ہونا انتہائی ضروری ہے،طبی ماہرین نے نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمولینس پر لیجانے کا مشورہ دیا ہے ،عام پرواز سے سفر نواز شریف کیلئے رسک ہوگا،دوران فضائی سفر ایئر پریشر سے نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے

.

ضرور پڑھیں: جس دن نواز شریف کے دو ہزار پلیٹ لیٹس کی خبر آئی اُس دن انہوں نے میٹھی لسی کا پورا جگ پیا تھا

.

ضرور پڑھیں: کیا یہ کھلا تضاد نہیں ۔۔۔ ؟؟؟جب کسی مریض کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو جائیں تو اس کا کیا حشر ہوتا ہے ؟ مظہر برلاس نے نواز شریف کی بیماری کی اصلیت بتا دینے والی معلومات پیش کر دیں

Top