single photo

نوجوان کاموبائل ٹاورپرچڑھ کروزیراعظم سے ملاقات کامطالبہ

      اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک نوجوان احتجاجا موبائل فون ٹاورپرچڑھ گیا . نوجوان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم موقع پر ٓکراس کے مطالبات سنیں اورفوری حل بھی نکالیں .

اسلام آباد کے سیکٹرجی نائن میں موبائل فون ٹاور پرچڑھ کر اپنے مسائل کی منادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان قاسم مرزا کا کہنا تھا کہ میں قوم کا بیٹا ہوں، پلیزغریب بچے کی مدد کریں. میں اپنے شہر کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا.اطلاع ملنے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد محمد وسیم پولیس کے ہمراہ مو قع پرپہنچ گئے، فون پر قاسم کے مطالبات سنے اور حل کی یقین دہانی بھی کرائی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد وسیم نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے نے 3 مطالبات سامنے رکھے.نوجوان کا پہلا مطالبہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات تھا . دوسرے مطالبے میں اس نے کہا کہ سیالکوٹ کی سڑکیں ٹوٹے پھوٹے ہیں صفائی کا انتظام نہیں ہے. نوجوان کا تیسرا اور دلچسپہ مطالبہ یہ تھا کہ ملک میں بہت بے روزگاری ہے ، اس لیے وہ اپنی کمپنی کھولنے کا خواہمشند ہے، اس کی مدد کی جائے.نوجوان موبائل ٹاورپر4 گھنٹےتک دھرنا دینے کے بعد سورج ڈھلے نیچے اترنے پرتیارہوگیا.کمانڈوز قاسم مرزا کو نیچے لاہی رہے تھے کہ وہ اچانک رسی سے جھول گیا جس کے نیتجے میں جان توبچ گئی لیکن حواس سے بیگانہ ہوگیا.نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ کراچی کمپنی نے اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

..

Top