CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

16473

 

 

 

  • Deaths
    361
  • Sindh
    6053
  • Punjab
    6340
  • Balochistan
    1049
  • KP
    2313
  • Islamabad
    313
  • GB
    339
  • AJK
    66

 


کرتاپور راہداری کے افتتاح کے روز بابری مسجد کا فیصلہ سنانے کا مقصد کیا ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس پر سنائے جانے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادری کی خوشیاں چھین لی ہیں . اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتاپور راہداری کے افتتاح کے دن ہی سنانا سکھ برادری کے خلاف ایک سازش ہے .

ضرور پڑھیں: سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد کی تعمیر کیلئے متبادل زمین کی پیشکش قبول کرلی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ پر بے پناہ دباؤ تھا.انہوں نے کہا مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے.بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کے دن فیصلہ سنانے کا کیا مقصد ہے؟.بھارت کے مسلمان پہلے ہی دباؤ میں تھے.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کے بعد بھارت میں مسمانوں پر مزید دباؤ بڑھے گا. خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے کیس کا فیصلے میں مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے. مذکورہ فیصلہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سنا رہا ہے جس میں ایک مسلمان جج بھی شامل ہیں فیصلے کے ابتدائی حصے میں عدالت عظمیٰ بابری مسجد کے مقام پر نرموہی اکھاڑے اور شیعہ وقف بورڈ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے بھارتی چیف جسٹس نے سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر خالی زمین پر نہیں کی گئی تھی‘ مسلمان مسجد کے اندرونی مقام پر عبادت کرتے تھے

جبکہ ہندو مسجد کے باہر کے مقام پر اپنی عبادت کرتے تھے. چیف جسٹس نے کہا کہ ہندوﺅں کی جانب سے یہ دعویٰ کہ دیوتا رام کا جنم بابری مسجد کے مقام پر ہوا تھا غیر متنازع ہے جبکہ مذکورہ زمین کی تقسیم قانونی بنیادوں پر ہونی چاہیے. بابری مسجد فیصلے کے حوالے سے پورے بھارت میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے تا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بابری مسجد فیصلے کے ذریعے سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،پاکستان کا شدید ردعمل


Top