single photo

منشیات سمگلنگ کیس:عدالت نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

لاہور  (قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے انسداد منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس شاکرحسن نے محفوظ فیصلہ سنا یا . تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ سنا دیا، جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کر دی ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: منشیات برآمدی کیس : عدالت سے رانا ثنا اللہ کیلیے ایک اور بُری خبر آگئی

رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جسٹس شاکر حسن نے درخواست کی سماعت کی ،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے

؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے . رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کے سٹاف کے پانچ ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے،سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،سیف سٹی کی فوٹیجز کے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی،رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کاحصہ بنایا گیا ،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کا ریکارڈ آنے کے بعددوبارہ دائر دی ہے. عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی پیشی پر بدنظمی ،پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ،وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Top