single photo

12 ربیع الاول کے حوالے سے مُلک بھر میں اہم اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سرور کائنات حضرت محمد کا یومِ ولادت باسعادت بہت زیادہ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں . اس حوالے سے مُلک میں بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے پیپکوکی جانب سے بھی ایک شاندار خبر سُنا دی گئی ہے .

پیپکو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کے مبارک دِن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی. ایم ڈی پیپکو نے بتایا کہ 9 نومبر کی شام سے لے کر 10 نومبر تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی. اس حوالے سے پیپکو کی جانب سے لیسکو سمیت تمام تقسیم کارکمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے. ایم ڈی پیپکو وسیم مختار نے مزید کہا ہے کہ صارفین کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے گا. 

..

Top