single photo

نواز شریف اور مریم نواز کے بعد آصف زرداری بھی بیرون ملک چلے جائیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آخر حکومت نواز شریف کو باہر بھجوانے پر کیسے راضی ہو گئی؟،نعیم الحق نے کہا کہ نوا زشریف بیمار ہیں . حالانکہ میں نے کبھی بھی نعیم الحق کو کسی پر ترس کھاتے ہوئے نہیں دیکھا .

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز : نہ امریکہ اور نہ ہی برطانیہ ۔۔۔ آصف زرداری کا علاج کہاں ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا دل بہت سخت ہوتا ہے.ہارون الرشید نے مزید کہا کہ سب باتیں طے ہو گئی ہیں. عدالت بھی ٹھیک کہتی ہے کہ حکومت فیصلہ کرے،عدالت کیوں سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کا بوجھ اٹھائے؟.ہارون الرشید نے کہا نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور مریم نواز بھی باہر جائیں گے،جب کہ ان سب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی باہر چلے جائیں گے.ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زردری بھی علاج کے لیے باہر چلے جائیں گے. اس کے بعد پاکستان میں سکون آ جائے گا. فی الحال عمران خان غصے میں ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی.خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیمار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں.

ق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد انتہائی ضروری تھا کہ فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھایا جاتا اور سابق صدر کے معالجین کو ان تک رسائی دی جاتی مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود نہ میڈیکل بورڈ بٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو سخت تشویش اور بے چینی ہے. ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس وقت آصف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینے کی وجہ سے سابق صدر زندگی کو سخت خطرہ ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے

..

ضرور پڑھیں: بینظیر بھٹو کو قتل کروانے کا پہلا مشورہ آصف زرداری نے مجھ سے کیا تھا: پیپلز پارٹی کے رہنما کا دعویٰ

Top