single photo

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی دنیا نیوز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار پور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے . وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے .

ضرور پڑھیں: عمران خان جھوٹ بول کر آئے،ان کا آنا کس کا فیصلہ تھا؟ فیصلے کروانے والے اب نئے فیصلے کریں گے، قمر زمان کائرہ کا چونکا دینے والا دعویٰ

افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار پور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے .یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرتارپورراہداری تیز رفتاری کے ساتھ 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کیلئے مزید رعایات کا اعلان بھی کیا تھا جس میں ایک سال کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنا اور دو روز کیلئے بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کرنا شامل تھا.

..

ضرور پڑھیں: عمران خود بھی ڈوبے گا اور دوسروں کو بھی لے ڈوبے گا۔۔۔!!! جو طاقتیں نواز شریف کے خلاف تھیں وہ آج عمران خان کے خلاف کیوں ہوگئیں؟ اچانک ہوا اُلٹی چل پڑی

Top