single photo

آصف زرداری کے دل کے پاس خون جمع ہو گیا، زندگی کو خطرہ لاحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق صدر کے دل کے پاس خون جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے . تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے پی پی شریک چیئرمین کی انجیو گرافی کا مشورہ دیا ہے، ان کے دل کے پاس خون جمع ہو گیا ہے .

ضرور پڑھیں: بے نظیر بھٹو کے پہلے دور میں اعتزاز احسن پر آصف زرداری نے جو نوازشیں کیں وہ خود زرداری صاحب نے مجھے بتائیں تھیں: خواجہ آصف کا دعویٰ

عامر فدا پراچا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو ماہر ڈاکٹر مہیا کیے جائیں، ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، آصف زرداری کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہ بنایا جانا ایک مجرمانہ فعل ہے.

..

ضرور پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور بھی اُڑان بھرنے کو تیار۔۔۔!!! دونوں بہن بھائیوں نے اچانک کیا قدم اُٹھا لیا؟ حکومت کے لیے سرپرائز

Top