single photo

جنوبی کوریا کا جاپان کیساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے ،امریکہ نے دوٹوک پیغام جاری کر دیا

ٹوکیو(قدرت روزنامہ) امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو جاپان کیساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے کے سمجھوتے سے علیحدگی فیصلے پر نظر ثانی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی . نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں معاون وزیر برائے ہند بحرالکاہل سلامتی امور رانڈال شرائیور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی معلومات کے عمومی تحفظ کے معاہدے جی سومیا کی میعاد 23 نومبر کو ختم ہونے والی ہے .

انہوں نے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی صرف روس، چین اور شمالی کوریا جیسےملکوں کے لیے سودمند ہے. انہوں نے زور دیا کہ بار بار میزائل داغنے والے شمالی کوریا اور اپنی بحری سرگرمیوں کو بڑھانے والے چین سے نمٹنے کے لیے جاپان امریکہ اور جنوبی کوریا کا تعاون انتہائی اہم ہے. شرائیور نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ جنوبی کوریا اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر ے. انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جنوبی کوریا کو قائل کرنا چاہتی ہے کہ وہ جی سومیا پر قائم رہے.
 

..

Top