single photo

لاہور قلندرز نے محمد عرفان سے بھی لمبا باﺅلر ڈھونڈ لیا، کتنا قد ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز بھلے ہی ہر مرتبہ آخری نمبر پر آئی ہو لیکن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے معاملے میں اس فرنچائز نے ہمیشہ پہلی پوزیشن ہی حاصل کی ہے . گلوبل لیگز میں شرکت کا معاملہ ہو یا نوجوانوں کو ٹریننگ کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کی بات، یا پھر پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد، لاہور قلندرز نے کبھی مایوس نہیں کیا اور اس کے نتیجے میں اب پاکستان کو محمد عرفان کے بعد ایک اور دراز قد باﺅلر مل گیا ہے .

ضرور پڑھیں: شعیب ملک کا پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا امکان

سپنر محمد مدثر کی دریافت لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران ہوئی جس کے بعد وہ اب ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت کیلئے بھی پرامید ہیں. محمد مدثر کی سب سے بڑی مشکل اپنے سائز کے جوتے ڈھونڈنا ہے جبکہ ان کا ماننا ہے کہ محمد عرفان کے برعکس ان کا لمبا قد فٹنس کے مسائل پیدا نہیں کرے گا.

..

ضرور پڑھیں: عثمان خان شنواری لاہور قلندرز کے ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

Top