single photo

افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں پر حملہ

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں پر حملہ، بھارت نواز افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاکستانی سفارت کاروں کو پیچھا کر کے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی . تفصیلات کے مطابق افغانستان میں بھارت نواز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کے سفارت کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: افغانستان :امریکی بیس کے باہر دھماکا ،5افراد زخمی

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکار کئی روز سے انہیں ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز ان پر حملہ بھی کیا گیا. افغان اہلکاروں نے جمعہ کے روز ناصرف پاکستانی سفارت کاروں کا پیچھا کیا

بلکہ ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی. تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں پاکستانی سفارت کار محفوظ رہے. افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے جس گاڑی سے پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑی کو ٹکر ماری، اس گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی. اس واقعے میں پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا. واقعہ کے بعد افغان خفیہ اہلکار فرار ہوگئے.

..

ضرور پڑھیں: افغانستان کے راشد خان سے کپتانی چھین لی گئی، اب کسے قیادت سونپی گئی ہے؟ حیران کن نام سامنے آ گیا

Top