single photo

آصف زرداری کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے،عامر فدا پراچا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نسابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے . ڈاکٹروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر کی انجیوگرافی کرائی جائے مگر تاحال حکومت نہ تو پرائیویٹ میڈکل بورڈ بٹھا رہی ہے اور نہ ہی ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: آصف زرداری کا بلڈ پریشر لیول کم نہ ہوسکا ،دل کے دورے کا خطرہ برقرار

عامر فدا پراچا نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ سابق صدر کی شریانوں میں خون جم جاتا ہے

جو جان لیوا ہوسکتا ہے مگر حکومت مجرمانہ طور پر آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے. ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کے خاندان کو بھی بہت تشویش ہے کہ اتنی دیر کے باوجود ماہر ڈاکٹر کیوں نہیں فراہم کئے جا رہے ہیں.نورک

..

ضرور پڑھیں: چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی نوازشریف کو علاج کے لئے فوری باہر بھیجنے اور آصف زرداری کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Top