single photo

تھانے کاجھنجھٹ ختم ،اب گھربیٹھے مقدمہ درج کرائیں

      لاہور(قدرت روزنامہ))کسی بھی جرم کی شکایت کے اندراج کیلئے اب تھانے جانے کی ضرورت نہیں رہی . آئی جی پنجاب ہدایت پرشہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے .

کسی جرم یاشکایت کی صورت میں درخواست کی یہ سہولت پہلے صرف تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پردستیاب تھی.لاہورمیں قائم 04پولیس خدمت مراکز اورایک موبائل خدمت مرکز پرایف آئی آرکے اندراج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.شہری ڈی جی آپریشنز لاہورکے دفترمیں قائم پولیس خدمت مرکز ،لبرٹی مارکیٹ ،مون مارکیٹ اقبال ٹائون اورگریٹراقبال پارک کے خدمت مراکز میں درخواست جمع کرواسکتے ہیں ،سائلین کی درخواست متعلقہ پولیس سٹیشن میں ضروری کارروائی کے لیے آن لائن بھجوائی جائےگی.

..

Top