single photo

فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، راشد لطیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کیونکہ وہ ٹی20 فارمیٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں . اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ فخر زمان قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں .

ضرور پڑھیں: حسن علی اور کپتان سرفراز احمد کے تعلقات میں بھی تلخی سامنے آگئی ،ایسا کام ہو گیا کہ راشد لطیف بھی بھڑ ک اٹھے ،دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹی20 کے کھلاڑی نہیں، 3 اور 4 اننگز کے علاوہ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی اچھی اننگ نہیں کھیلی، ٹی20 ٹیم میں ان کا کردار ایک ہارڈ ہٹنگ بلے باز کا ہے لیکن ایک خراب تکنیک کے ساتھ ایسا ہونا مشکل ہے تاہم ساتھ ساتھ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے ایک بہترین بلے باز ہیں کیونکہ انہیں وکٹ پر سیٹ ہونے کا وقت ملتا ہے جس کے بعد وہ باؤلنگ میں کی گئی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کس حال میں ہیں؟ راشد لطیف کا افسوسناک انکشاف

Top