نو از شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی ، معاملہ نیب کو ریفر کیا ہے،وزارت داخلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نو از شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی ہے ، معاملہ نیب کو ریفر کیا ہے . جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 8 نومبر 2019 کو وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی- وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو ریفر کیا ہی-

شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہی- شریف میڈیکل سٹی لاہور سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کر کے میڈیکل بورڈ سے ان کاموقف حاصل کرنے کے لیے دے دی گئی ہی- درخواست کی حساس نویت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بر وقت لئے گئے ہیں- وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی-

.

ضرور پڑھیں: معاشی ٹیم میں کرائے کے لوگ ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے احتساب کی لمبی لسٹ ہے،جہانگیر ترین ڈبل مزے کر رہے ہیں، خواجہ آصف کی دھماکہ خیز باتیں

.

ضرور پڑھیں: سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی


Top