CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

24898

 

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    591
  • Sindh
    9093
  • Punjab
    9195
  • Balochistan
    1663
  • KP
    3956
  • Islamabad
    521
  • GB
    394
  • AJK
    76

 

 

 

 

 


حکومت نے نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے نواز شریف کو علاج کرانے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ، نواز شریف بہت زیادہ بیمار ہیں ، وہ جس ملک سے چاہیں اپنا علاج کروا سکتے ہیں . نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے .

ضرور پڑھیں: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کے 505 مسافروں میں سے کتنے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ؟ مراد علی شاہ نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت زیادہ بیمار ہیں ، ہم نے ان کی رپورٹس دیکھی ہیں. نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ،

وہ جس ملک سے چاہیں اپنا علاج کرواسکتے ہیں . یہ ہر پاکستانی کاحق ہے کہ وہ جہاں سے مرضی اپنا علاج کروائے . انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے اپنا علاج کروائیں. نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اب عدالت کا معاملہ ہے کہ نواز شریف کو کتنے عرصے میں علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دیتی ہے ؟ حکومت کوان کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے .

..

ضرور پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاری


Top