single photo

سعودی عرب میں ایسی تبدیلی آ گئی، سب حیران ہو گئے

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ایسی تبدیلی آ گئی جسے سُن کر کوئی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے . ماضی میں اپنی اسلامی شناخت رکھنے والی سعودی مملکت اس وقت تبدیلی کی زد میں ہے .

ضرور پڑھیں: تبدیلی نے عثمان بُزدار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے پوری کابینہ کو سرپرائز دے دیا

ایک اور بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون بھی متعارف کرائے جائیں گے.

اس بات کا انکشاف سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جمعرات کے روز اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا جس میں اُنہوں نے ان فنون کی تفصیلات ظاہر کیں جو مملکت کے سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جا رہے ہیں.سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی "خوب صورت دن .. واپس آئیں گے". ادھر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا ... اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا.

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جمعرات کے روز الدرعیہ میں اپنی وزارت کے دفتر میں مملکت کے وزیر تعلیم حمد بن محمد آل الشیخ سے ملاقات کی تھی. اس ملاقات میں تعلیمی نصاب میں ثقافت اور فنون کو شامل کرنے کے حوالے سے دونوں وزارتوں کے بیچ تعاون پر بھی ابتدائی طور پر اتفاق رائے سامنے آیا. مزید برآں یہ کہ وزارت ثقافت کو مملکت میں تعلیمی اداروں، جامعات، کالجوں اور اسکولوں کو اجازت نامے جاری کرنے کا اختیار دیا جائے گا. ان کے تحت یہ ادارے ثقافت اور فنون سے متعلق نئی متعارف کردہ تعلیمی سرگرمیاں انجام دے سکیں گے.

..

ضرور پڑھیں: جناب کپتان کے اندر یہ چند خوبیاں دیکھ کر ہمارا ڈوب مرنے کو دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔ پہلے دن سے تبدیلی کا ساتھ دینے والے توفیق بٹ نے سچی اور کڑوی بات کہہ ڈالی

Top