single photo

آسٹریلیانے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز جیت لی

پرتھ (قدرت روزنامہ) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی ہے . آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کے107رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کے لیے فنچ او روارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 12ویں اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی .

ضرور پڑھیں: ”مصباح بطور کپتان آسٹریلیا آئے تو بدترین کارکردگی دکھائی اوراب۔۔۔“ این چیپل نے سخت بات کہہ دی

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا

لیکن گزشتہ 2 میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے،بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میدان میں آئے لیکن دوسرے اوور کی تیسری بال صفر پر ہی آﺅٹ ہوگئے،محمد رضوان کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ اوپنر امام الحق 22 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے.

..

ضرور پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کی زد میں آنے والے قومی ٹیم کے کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

Top