CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

24898

 

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    591
  • Sindh
    9093
  • Punjab
    9195
  • Balochistan
    1663
  • KP
    3956
  • Islamabad
    521
  • GB
    394
  • AJK
    76

 

 

 

 

 


ملک میں بارشیں اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے . وفاقی دارالحکومت میں جمعے کی علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تاہم طلوع آفتاب کے بعد مطلع بالکل صاف رہا .

ضرور پڑھیں: بارشیں اور سخت ژالہ باری۔۔!! رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سُنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا.

کشمیر کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، ما لاکنڈ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا.جمعہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت میں موسم سرد رہے گا.

..

ضرور پڑھیں: پہلی مرتبہ بہار کا موسم طویل ہوگیا۔۔!! موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک سے پہلے ہی خوشخبری سُنا دی


Top