CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

26806

 

 

  • Deaths
    622
  • Sindh
    9691
  • Punjab
    10033
  • Balochistan
    1876
  • KP
    4327
  • Islamabad
    558
  • GB
    394
  • AJK
    78

 

 

 

 

 

 


کافی عرصہ ہوا نہ تو وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوئی خبر آئی نہ کوئی تصویر جاری کی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی وکالم نگار صابر شاکر نے اپنے حالیہ کالم میں لکھا کہ کون کس کے ساتھ مخلص نہیں ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا . لیکن یہ بات واضح ہے کہ اپوزیشن کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، اتنا کچھ کہ جس پر پیپلز پارٹی اور خاص طور پر مولانا فضل الرحمان مطمئن ہوں .

ضرور پڑھیں: بھارتی فوج کو اسکی زبان میں جواب دینے کا وقت۔۔!! پاک فوج کیا کرنے جا رہی ہے؟ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر پہنچ کر بڑا حکم جاری کر دیا

انہوں نے اپنے کالم میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی باز گشت کے بعد اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق ، بی این پی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے اپنے بال سنوارنے شروع کردئے ہیں.

ان کا خیال ہےکہ اگر ایسا کچھ ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرےپر اعتماد نہیں کریں گے اور ان میں سے کسی کا چھکا لگ سکتا ہے. عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے یہ پہلا بڑا سیاسی چیلنج ہے اور اگر پاکستان تحریک انصاف نے یہ مسئلہ جلد حل نہکیا تو پھر ہمارے سیاسی کلچر کے عین مطابق کوئی اتحادی بھی یہ کہہ سکتا ہے کہ صورتحال کا جلد سیاسی حل نکالا جائے. صابر شاکر نے اپنے کالم میں لکھا کہ جس روز اتحادیوں کی جانب سے یہ بیان سامنے آ گیا اُس دن اقتدار کے پاؤں تلے سے زمین کھسک جائے گی.

اہم بات یہ ہے کہ کافی عرصہ ہوا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نہ تو کوئی خبر آئی اور نہ ہی کوئی تصویر جاری کی گئی ہے. یہ ملاقات جب بھی ہو گی کافی اہم ہو گی. ایک فریق کا رویہ کافی محتاط ہو چکا ہے کیونکہ اب کوئی کسی دوسرے کا وزن اُٹھانے کے لیے نہ تو تیار ہے اور نہ ہی ماحول . صابر شاکر نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے پہلے مرحلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے. اور اس تحریک کے نتائج دھرنے کے نتائج کی نوید دے سکتے ہیں کہ امپائر کا موڈ تبدیل ہوا یا نہیں.

..

ضرور پڑھیں: نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کیا تعلق ہے ؟ اسد عمرنے ایک انٹرویو میں دھماکہ خیز باتیں کہہ دیں


Top