فضائی سفر کے دوران نواز شریف کے دماغ کو نقصان کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز زیرِ غور ہے . تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لٹس کی کمی سے نواز شریف کے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے .

ضرور پڑھیں: اگردماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرورکریں

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز ان کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہونے کے دوران بھی سامنے آئی تھی. ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ فضائی سفر کے لیے میاں نواز شریف میں پلیٹ لٹس 50ہزار سے زائد ہونا ضروری ہے.ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کے دوران پلیٹ لٹس 50 ہزار سے کم ہوئے تو دماغ کو نقصان ہو سکتا ہے.نیز اس سفر کے دوران ائیر ایمبولینس اور ڈاکٹرز کا ساتھ ہونا لازمی ہے.

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے دی جانے والی وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے. حکومت نے اصولی طور پر درخواست کو منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور شریف خاندان کی درخواست پر وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو ارسال کرئے. حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اگلے24سے48گھنٹوں کے دوران وفاقی کابینہ کو اپنی سفارشات ارسال کردے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اور نوازشریف ممکنہ طور پر اگلے ہفتے لندن روانہ ہوجائیں گے. ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لئے درخواست دی گئی شریف فیملی نے حتمی مشاورت کے بعد شہباز شریف کو درخواست کا ٹاسک دیا تھا شریف سٹی ہسپتال کے بورڈ نے بھی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے.

..

ضرور پڑھیں: کسی کے دماغ میں داخل ہو کر اپنا پیار ڈالنے کا عمل!


Top