وزیراعظم کونوازشریف کےبیرون ملک جانے پرکوئی اعتراض نہیں،نعیم الحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کو نوازشریف کے باہرجانےپرکوئی اعتراض نہیں،نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج ہی ہونا چاہیے . سماء سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کو نوازشریف کے باہرجانےپرکوئی اعتراض نہیں،

نوازشریف کوباہربھجوانےکےحوالےسےحکومت فیصلہ کرچکی تھی کیوں کہ وہ سخت بیمار ہیں .

ضرور پڑھیں: نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کھری کھری سنا دیں

نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف بے شک لندن جا کرعلاج کروائیں،ہماری دعائیں ساتھ ہیں، ان کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس ہمارے پاس ہیں. نعیم الحق نے مزید کہا کہ خوشی ہے وہ باہرجائیں اورصحت یاب کو ہوکرواپس آئیں.

..

ضرور پڑھیں: “وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے جو بات کہی وہ ۔ ۔ ۔” سابق کپتان معین خان بھی بول پڑے


Top