single photo

چودھری شوگر ملز کیس: ریفرنس دائر ہونے تک مریم اور نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا . لاہور کی احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت جج امیر محمد خان نے کی .

ضرور پڑھیں: چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نواز کی ضمانتی مچلکے کہاں ہیں،

وکیل امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں اصل کاپی کورٹ میں جمع ہے. عدالت نے پراسکیوشن سے استفسار کیا کہ چودھری شوگر ملز کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا. سرکاری وکیل نے بتایا کہ ریفرنس جلد ہی عدالت میں دائر کر دیا جائے گا.

عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ آپ یہ ضمانت دے رہی ہیں کہ عدالت میں پیش ہونگی. مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کو چھوڑ کر آنا مشکل تھا، پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کی تعمیل کروں گی. عدالت نے مریم نواز کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی.

..

ضرور پڑھیں: چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری

Top