single photo

حکومت اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان ڈیل کی باتیں ، غلام سرور خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان ڈیل کی باتیں ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی . جمعہ کو درخواست ایڈووکیٹ خالد محمود خان، اور شائستہ تبسم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی،7 اکتوبر کو ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا ذکر کیا .

ضرور پڑھیں: جمعیت علماء اسلام کا پلان بی کے بعد پلان ”سی“ بھی تیار، حکومت کے خلاف دھماکہ خیز اعلان کردیا

درخواست میں کہاگیاکہ وفاقی وزیر نے حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیل میں دیگر اداروں کا بھی ذکر کیا.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ڈیل سے متعلق بیان پر طلب کیا جائے، قانون کے مطابق وفاقی وزیر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے.درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا.

..

ضرور پڑھیں: شریف برادران نے گارنٹی کے طور پر خود کو عدالت میں گروی رکھوا دیا، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے کب تک نہیں نکالاجائے گا،حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

Top