single photo

یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے . تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،این آر او کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ آپ نے معاف کردی،نوازشریف، زرداری اور بے نظیر نے مل کر این آر او مشرف سے لیا تھا

وزیر اعظم عمران خان انہیں این آر او نہیں دیں گے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے،احتساب ہو رہا ہے اور اربوں روپے کی ریکوری بھی ہوئی ہے، اس سے بڑا احتساب کیا ہو گا کہ آصف زرداری اور خورشید شاہ وہیل چیئر پر ہیں،حالات گزریں گے تو کچھ چیزیں کھل کر بھی بتائیں گے .

ضرور پڑھیں: رہزن کمیٹی اور نارروال کے ارسطو نے ڈرامہ رچایاہواہے،فیاض الحسن چوہان

..

ضرور پڑھیں: فیاض الحسن چوہان باز نہ آئے ۔۔۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر ایسا بیان داغ دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

Top