single photo

21 سال پہلے میرے خاوند کو قتل کروایا گیا اور اب۔۔۔۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کی کزن آفریدی فیملی کا کونسا اسکینڈل لے کر منظر عام پر آگئیں ؟ حیران کن خبر

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کی کزن نگہت آفریدی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کے بھائی سہیل آفریدی نے میری زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے عدالتی فیصلے کے باوجود مجھے زمین نہیں دی جا رہی . وزیر مملکت شہریار آفریدی اپنے بھائی کو سپورٹ کر رہا ہے .

21سال قبل شہریار آفریدی کے والد نادر شاہ آفریدی نے میرے خاوند کو قتل کروایاجبکہ شہریار آفریدی آج تک قاتل کو تحفظ فراہم کر رہا ہے وزیر اعظم عمران خان شہریار آفریدی کے خلاف ایکشن لیں یہ باتیں نگہت آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی کے خاندان اور خصوصاً ان کے والد نادر شاہ آفریدی کی ایماء پر میرے خاوند یونس آفریدی کو بیس سال قبل قتل کرکے ان کی تمام جائیداد پر قبضہ کیا گیا شہریار آفریدی کا خاندان سرکاری افسران کے ساتھ مل کر خواتین اور دیگر پرائی زمینوں پر جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرتا آ رہا ہے. نگہت آفریدی کا کہنا تھا کہ نادر شاہ آفریدی مرحوم کی ایماء پر میرے خاوند یونس آفریدی جو وزیر مملکت شہریار آفریدی کے چچازاد تھے کو 1997 ء میں قتل کیا گیا اور قاتل احمد نثار کو انہوں نے اثررسوخ استعمال کرکے مفرور کروایا اور اپنے بہنوئی سہیل آفریدی کے ذریعے ہماری تمام اراضی واقع کوہاٹ اور درہ آدم خیل کو ہتھیا لیا جس کے تمام اصل دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں مگر گردآور ‘تحصیلدار اور پٹواری ،پولیس اور دیگر افسران کی ملی بھگت سے جعلسازی کے ذریعے اس اراضی کے مالک بن بیٹھے ہیں عدالتوں سے بھی ہمارے حق میں فیصلے ہوچکے ہیں جسے تسلیم کرنے سے وہ انکاری ہیں جبکہ اس تنازعہ نے ہمارے خاندان کے پانچ افراد کو نگل لیا ہے لیکن میں اب بھی انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہوں. انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سے کئی بار ملاقاتیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی .نگہت آفریدی نے کہا کہ ھنگو روڈ پرپیٹرول پمپ اور ہوٹل والی اراضی بھی ہماری ہے جس پر شہریار آفریدی کی آشیرباد سے اس کے بھائی سہیل آفریدی نے قبضہ کر رکھا ہے. انہوں نے چیف جسٹس‘آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور احمد نثار کو گرفتار کرکے سہیل آفریدی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ہماری خاندان کی خواتین کو وراثت کا حصہ دلایاجائے اورہماری اراضی کو واگذار کرایاجائے.

..

Top