single photo

وزارت داخلہ کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی ای سی ایل کی درخواست پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے حکومت کو درخواست دینے دے دی گئی ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے شہباز شریف نے وکلا سے مشاورت کا آغاز کیا جس کے بعد شریف خاندان کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی گئی ہے .

ضرور پڑھیں: آج کی سب سے بڑی خبر : حکومت اور اداروں نے شریف خاندان کو سجی دکھا کر کھبی مار دی، ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نہیں نکالا گیا ، مگر کیوں ؟

درخواست میں نواز شریف کی طبیعت ناسازی اور بیرون ملک علاج کےلیے ڈاکٹرز کی تجویز کا تذکرہ کیا گیا. شریف خاندان کی جانب سے دائر کی جانے والی یہ درخواست سیکرٹری داخلہ کو موصول ہو گئی ہے. حکومت نے بھی نواز شریف کی درخواست پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے.جس کے بعد نواز شریف کا نام جلد ہی ای سی ایل سے نکالے جانے کا امکان ہے.وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا. جس کے بعد نواز شریف کا جلد ہی بیرون ملک جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.. ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جاسکتے ہیں، اسی لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حکومت کو درخواست دینے پر غور کیا گیا.

نواز شریف کے پلیٹیلٹس کا مستحکم نہ ہونا تشویشناک ہے، ڈاکٹر عدنان لندن میں نواز شریف کے معالج سے رابطہ کریں گے، غیر ملکی ڈاکٹرز کی رائے اور مشاورت کی فائل تیار کی جارہی ہے. جبکہ ضرورت پڑنے پر غیر ملکی ڈاکٹرز کی تجاویز پر مبنی فائل قانونی فورم پر استعمال کی جائے گی ، یہی نہیں شریف فیملی کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز سے بھی ان کی صحت سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے.

..

ضرور پڑھیں: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا لیکن پھر وہ کیسے باہر جاسکیں گے؟ امیگریشن ذرائع نے حیران کن بات بتا دی

Top