single photo

وٹس اپ کے ذریعے وائس کال پرعائد پابندی ختم بڑے عرب ملک نے شاندار اعلان کردیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ ان کی حکومت وٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے . متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹیکنالونی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کےساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے .

ضرور پڑھیں: جب قرآن پاک پہ پابندی لگی

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی وٹس اپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے.

ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظر کے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے. متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی وٹس اپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی.

..

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین حجاب کی پابندی پر مشتعل ہونے لگیں

Top