single photo

البغدادی کی اہلیہ بھی گرفتار،کارروائی کس اسلامی ملک کی جانب سے کی گئی؟جانئے

انقرہ (قدرت روزنامہ)ترکی نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے . ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خود اس گرفتاری کی اطلاع دی ہے .

ضرور پڑھیں: برطانوی خبررساں ایجنسی نے البغدادی کی اہلیہ کی تصویر جاری کردی

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے انقرہ یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کہتا ہے کہ البغدادی نے سرنگ میں خود کو ہلاک کیا ہے. انھوں نے اس حوالے سے ایک ابلاغی مہم شروع کی ہے لیکن میں یہاں پہلی مرتبہ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم نے البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے

لیکن ان کی طرح کی غوغا آرائی نہیں کی ہے.انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے شام میں البغدادی کی بہن اور ان کے بہنوئی کو بھی گرفتار کیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: داعش نے البغدادی کی موت کی تصدیق کردی، جانشین نامزد ،امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی

Top