امریکہ نے سعودی عرب پر جاسوسی کا الزام عائد کردیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی عدالت نے دو ٹوئٹر ملازمین سمیت 3 افراد پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی . سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ سعودی حکام نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے پرائیویٹ ٹوئٹر اکاو¿نٹس، ا±ن کے ای میل ایڈریس اور صارفین کی لوکیشن کا پتہ چلانے کے لیے ماہر ٹوئٹر ملازمین کو بھرتی کیا .

ضرور پڑھیں: خواجہ آصف کا کپتان کو مذہب کو آڑ میں طعنہ دینا مہنگا پڑ گیا! ’’یہ خود امریکہ میں پینٹ کوٹ پہن کر اپنے آپ کو لبرل کہتے ہیں،اور کہتے ہیں ہمیں بچاؤ۔ ‘‘ وزیراعظم نے خواجہ جی کی تاریخی چھترول کرڈالی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ٹوئٹر ملازمین کو ایسے صارفین کا پتہ لگانے کی ذمہ داری سونپی جو میڈیا سے وابستہ بڑی شخصیات ہوں اور ان کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہوں لیکن کسی کا نام نہیں بتایا گیا.امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دو سعودی اور ایک امریکی شہری سعودی حکومت اور شاہی خاندان کی ایما پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر اکاو¿نٹس کے مالکان کا پتہ لگاتے تھے.امریکی عدالت کے مطابق ان ٹوئٹر ملازمین کو ایک اعلی سعودی آفیشل ہدایات جاری کرتا تھا

جس کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ طور پر سعودی شاہی خاندان کا فرد ہے.امریکی عدالت نے جن تین افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی ہے ان میں ٹوئٹر کے دو سابق ملازمین علی الزبارہ اور احمد ابو عمو کے علاوہ امریکی شہری احمد المطیری شامل ہے.

..

ضرور پڑھیں: امریکہ،چین،برازیل کے شہری کوروناسے غیرمحفوظ،یورپ میں داخلہ بند


Top