single photo

جہنم میں بھی اُمت محمدیﷺ کی ایک خصوصیت ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز محشر اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل ؑ سے کہیں گے کہ جائو ذرا جہنم کا چکر لگا کر آئو تو جبرائیل ؑ جہنم میں جائیں گے تو وہاں امت محمدی ﷺ کو بھی دیکھیں گے، جہنم میں بھی امت محمدی ﷺ کی ایک خصوصیت ہوگی کہ ان کے چہرے کالے نہیں ہوں گے، نماز پڑھنے سجدے،پیشانی والی جگہ بھی کالی نہیں ہوگی ،امت محمدی ﷺ کے وہ لوگ نماز پڑھنے کے باوجود جہنم میں جائیں گے . جو ظالم ہوں گے، غاصب ہوں گے، حضرت جبرائیل ؑ پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں جن کے چہرے کالے نہیں ہوئے؟انہیں بتایا جائے گا کہ یہ امت محمدی ﷺ ہے .

ضرور پڑھیں: جہنم میں بھی اُمت محمدیﷺ کی ایک خصوصیت ہوگی

اس وقت امت محمدی ﷺ کے لوگ جہنم کے فرشتے سے پوچھیں گے کہ یہ خوبصورت سا فرشتہ کون ہے تو انہیں جواب دیا جائے گا

کہ یہ وہ فرشتہ ہے (جبرائیل ؑ) جو تمہارے نبی ﷺ کے پاس جاتا تھا. اس وقت ساری امت محمدی ﷺ دوڑکر حضرت جبرائیل ؑ کے پاس آئے گی اور کہے گی کہ ہمارے نبی ﷺ کو ہمارا سلام کہہ دو اور انہیں بتا دو کہ ہم بڑی تکلیف میں ہیں، حضرت جبرائیل ؑ ان کی بات سن کر بڑے غمگین ہو جائیں گے اور واپس جا کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کریں گے. کہ جی میں نے جہنم دیکھ لی ہے اور امت محمدی ﷺ کا پیغام دینا بھول جائیں گے، پھر اللہ خود پوچھے گا کہ میرے نبی ﷺ کی امت نے کوئی پیغام نہیں دیا تھا تو حضرت جبرائیل ؑ کو یاد آ جائے گا اور وہ نبی ﷺ کی خدمت میں آکر انہیں بتائیں گے کہ آپ کی امت نے یہ پیغام دیا تھا، آپ ﷺ پیغام سنتے ہی سجدے میں گر جائیں گے اوردعا کریں گے کہ یا اللہ! میری امت کو معاف فرما دے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے میر ے محبوب ﷺ آپ جائیں اور جہنم سے ہر اس امتی کو نکال لیں جس کے دل میں ’’ جو‘‘ کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے.

..

ضرور پڑھیں: جہنم میں بھی امت محمدیﷺ کی ایک خصوصیت ہوگی

Top