single photo

اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

بیروت (قدرت روزنامہ) اسرائیل کی ایک جنگی کشتی نے لبنان کے علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے . یہ بات لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی .

ضرور پڑھیں: ’ امریکہ نے اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے یہ کام کیا ‘ ایران نے الزام عائد کردیا

ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن فوج کی ایک جنگی کشتی نے 6 نومبر 2019 کو صبح 4 بجے راس الناقورہ کے مقابل لبنانی علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی.

یہ اقدام 13 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران 280 میٹر کے قریب مسافت طے کی گئی. بعد ازاں دوپہر اسی طرح کی ایک اور جنگی کشتی نے مذکورہ سمندری علاقے میں خلاف ورزی کی. اس مرتبہ یہ خلاف ورزی 205 میٹر کے قریب مسافت کی تھی اور یہ دو منٹ تک جاری رہی.بیان میں مزید بتایا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورسز کے ساتھ رابطہ کاری سے اس خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے سیاستدانوں، اعلیٰ افسران کا ذاتی ڈیٹا چرالیا،کھلبلی مچ گئی،سیکورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے

Top