single photo

برطانوی خبررساں ایجنسی نے البغدادی کی اہلیہ کی تصویر جاری کردی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ترکی کے سیکورٹی ذمے داران کے حوالے سے ایک تصویر جاری کی ہے اورکہاہے کہ یہ تصویر اسما فوزی محمد الکبیسی کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ داعش تنظیم کے سربراہ کی پہلی بیوی ہے . برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حراست میں لی جانے والی خاتون نے ترکی کے حکام کو اپنا تعارف رانیا محمودکے نام سے کرایا ہے .

ضرور پڑھیں: البغدادی کی اہلیہ بھی گرفتار،کارروائی کس اسلامی ملک کی جانب سے کی گئی؟جانئے

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا تھا کہ ان کے ملک نے امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن رسمیہ عواد کو گرفتار کر لیا. ذریعے کے مطابق 65 سالہ رسمیہ عواد کو پیر کے روز شام کے شمال مغرب میں واقع قصبے اعزاز کے نزدیک حراست میں لیا گیا جہاں وہ اپنے شوہر اور پانچ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی.

..

ضرور پڑھیں: داعش نے البغدادی کی موت کی تصدیق کردی، جانشین نامزد ،امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی

Top