single photo

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں کئی بل منظور

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ)  قومی اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود میڈیکل بل 2019 اور رہن ضمانتیں آرڈیننس 2019 منظور کرلئے . ڈپٹی چیئرمین قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس اور بل پیش کئے گئے .

ضرور پڑھیں: بڑا سیاسی دنگل۔۔۔ آج قومی اسمبلی کے کس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو رہے ہیں، کون کون مقابلے پر ہے؟ تازہ ترین خبر

آرڈیننسز پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں. کارروائی کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی لیکن ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی. اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بحث کے بغیر ہی کئی آرڈیننس اور بل منظور کرلیے گئے. منظور کئے گئے بل میں میڈیکل بل 2019 اور رہن ضمانتیں آرڈیننس 2019 شامل تھے.

..

ضرور پڑھیں: ملک کو صرف سیاستدانوں نے ہی نہیں لوٹا بلکہ ۔۔۔۔حکومت کے تہلکہ خیز بیان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو بھی حیران کر دیا

Top